ربط باہمی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - آپس کا تعلق، لگاؤ، جوڑ، میل۔  عجیب یہ ربط باہمی ہے عجیب یہ سلسلہ ہے دل کا سلام ان تک مرا نہ پہنچا تو مجھ تک ان کا سلام آیا      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ٣٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ربط' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر فارسی اسم 'باہم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "حصار انا" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث